سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ‘ انڈونیشیا کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں داخل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے انڈونیشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ ازبکستان سے ہو گا۔روس کے شہر ماسکو میں جاری سٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی۔نو عمر کھلاڑیوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹیز پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 16 مئی کو ازبکستان سے ہوگا۔پاکستان ٹیم کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے یتیم بچوں پر مشتمل مختلف ملکوں کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔