انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کا سر پرست اعلیٰ بننے پرعقیل کریم ڈھیڈی کی رضامندی
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کا اجلاس IMO کے صدر عبد الرحیم جانو کی سر براہی میں وفد آصف مجید نائب صدر پاکستان چیپٹر ، اقبال ایڈوانی نائب صدر مشرق وسطیٰ ،IMOکے سیکریٹری جنرل ابو بکر طیب حمدانی اور نائب صدر سائوتھ افریقہ چیپٹر محمد عادل ابو بکر اسامو، بورڈ کے ممبران انیس مجید اور رئوف عزیز نے عقیل کریم ڈھیڈی کو IMOکا سر پرست اعلیٰ بننے کی در خواست کی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کر لیا ۔ عقیل کریم ڈھیڈی جو کہ ایک معروف اور ممتاز تاجر رہنما ہیں اور میمن برادری کا فخر ہیں جن کے آنے سے IMOمزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگی ۔