یوریا کی قیمتوں میں 200 روپے فی بیگ کا مزید اضافہ کا امکان
کراچی (کامرس ڈیسک) وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے باوثوق ذرائع کے مطابق مقامی کھاد انڈسٹری حکومت کی جانب سے سبسدی کی بقایا رقم جاری نہ ہونے پر یوریا کی قیمتوں میں 200 روپے فی بیگ کا مزید اضافہ کرے گی۔ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے فرٹیلائزر انڈسٹری کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور یوریا کی قیمتں میں اضافہ کی وجوہات معلوم کیں۔ وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں آمدن پر جی ایس ٹی کے سٹرکچر سمیت اس صنعت کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا۔