سوئی سدرن گیس کمپنی کے زیراہتمام محفل استقبال رمضان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام روح پرور محفل استقبال رمضان بروز جمعرات منعقد ہوئی جس میں ممتاز عالم دین علامہ مولانا لیاقت حسین اظہری نے رمضان المبارک کی فضیلتوں‘برکتوں اوررحمتوں کے حوالے سے پراثر گفتگو کی انہوں نے اپنے خطاب میں اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دینی‘اخلاقی اورسماجی تقاضوں کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا اورکہا کہ رمضان ہمیں نیکیوں میںا ضافہ کے ساتھ اپنے نفس کو قابو کرنے کاموقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنے تمام ترگناہوں کی تلافی کیلئے مغفرت طلب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سالہا سال سے منعقد ہونے و الی اس بابرکت محفل کا اہتمام کرنے کوسراہا اوراپنے مخصوص دلنشین انداز میں پیغام دیا کہ اس ماہ میں حق داروں کا خیال کریں۔