راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی نئی ممبر شپ کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن نے رسجا کے نام پر نمائشی کرکٹ میچ کھیلنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو شوکار نوٹس جاری کرتے ہوئے رسجا کی نئی ممبر شپ کیلئے سینئر سپورٹس جرنلسٹس فہیم انور خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے صدر افضل جاوید کی زیر صدارت ہونیوالے رسجا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں رسجا کی جوائنٹ سیکرٹری امبرین علی اور رسجا رکن روزینہ علی کے والد محترم کی المناک حادثہ میں انتقال اورہاکی کے شہر ہ آفاق گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے فاتحہ خوانی جبکہ امبرین علی اور روزینہ علی کی والدہ محترمہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی گئی ۔ اجلاس میں رسجا کے نام پر نمائشی کرکٹ میچ کے انعقاد پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسی سرگرمیوں کو تنظیم کے منافی قر ار دیا جبکہ اجلاس کو ادھورا چھوڑ کرچلے جانے پر رسجا کے سیکرٹری جنرل ناصر نقوی کے رویئے کی بھی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رسجا کے نام پر نمائشی میچ کھیلنے والے کچھ عہدداران اور ممبران کو شو کار نوٹس جاری کرنے سمیت معاملے کو رسجا کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا گیا جو اس حوالے سے انکوائری کرکے اپنی رپورٹ سے ایگزیکٹو کمیٹی کو آگاہ کرے گی ۔ اجلاس میں رسجا کی نئی ممبر شپ کیلئے سینئر سپورٹس جرنلسٹس فہیم انور کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جن میں گیبریل ڈی سوزا، شہریار خان ، ذیشان قیوم اور عبد القادر شامل ہیں جو رسجا کی ممبر شپ کے حوالے سے تمام امور کو حتمی شکل دینے اور سکر وٹنی مکمل کرنے کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔