چار ملکی ڈویژن تھری ایشین رگبی چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی
دوشنبے(آئی این پی)چار ملکی ڈویژن تھری ایشین رگبی چیمپئن شپ میںکل سے قازقستان میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں میزبان قازقستان، پاکستان،، کرغستان اور منگولیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض کاشف خواجہ انجام دیں گے۔