رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد برابر رکھی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس ہوا۔ سینٹ میں آئین میں ترمیم کا محمد علی سیف کا بل پیش کیا گیا۔ آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ تمام حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد برابر رکھی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ سنیٹر اعظم سواتی نے بل پیش کیا کہ اسلام آباد ادارہ برائے خالص خوراک قائم کیا جائے۔ خوراک میں ملاوٹ کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے۔ اعظم سواتی نے پاکستان کوریئر اینڈ لاجسٹک اتھارٹی کے قیام کا بل بھی پیش کیا۔
سینٹ