شہزادہ ہیری `میگن مارکل نے قوت سماعت سے محروم طالبہ کو شادی پر مدعو کرلیا
بریڈ فورڈ (اے این این) قوت سماعت سے محروم ایک 11 سالہ طالبہ شاہائنہ بیگم کو برطانوی شہزادے ہیری اور میگن مارکل کی شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔ مقامی ویب سائٹ دی ٹیلی گراف اینڈ آرگس کی رپورٹ کے مطابق شاہائنہ بیگم گرلنگٹن پرائمری سکول میں زیر تعلیم ہیں، جو اپنے اساتذہ کے ہمراہ شاہی شادی میں شرکت کریں گی۔