ایران جوہری ڈیل بچانے کے لئے سرگرم وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے
تہران(آئی این پی )ایران جوہری ڈیل بچانے کے لئے سرگرداں ہے، ایارانی وزیر خارجہ جواد ظریف ڈیل کے تحفظ کے لئے ماسکو پہنچ گئے، ماسکو کے بعد برسلز کا دورہ کریں گے، غیر ملکی دوروں کا مقصد ڈیل کے مستقبل کے لیے ایک واضح حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج پیر کے روز ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد جوہری معاہدے سے امریکا کے اخراج کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہے۔ اختتامِ ہفتہ پر جواد ظریف بیجنگ گئے تھے، جب کہ روس کے بعد وہ برسلز جائیں گیَ