نواز شریف کرپشن بچانے کیلئے ملک سے غداری پر اتر آئے: یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکز ی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان سے غداری پر اتر آئے ہیں، نواز شریف ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کومودی اور بھارت سے زیادہ محبت ہے تو وہاں ہی چلے جائیں ،نواز شریف کاممبئی حملہ کے حوالے سے بیان ملک سے غداری ہے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے اور آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔