جامعہ پنجاب اور چینی کمپنی میں معاہدہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور ثنیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اکیڈمی فار کروپ ونٹر ملٹی پلیکیشن ہینن چین کے درمیان زرعی شعبہ ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنس ، ماڈرن ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ، جنیٹکس اور بریڈنگز، زرعی اشیاء سمیت دیگر شعبوں میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی ، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، ثنیا سائنس اکیڈمی ڈائریکٹرشن گامنگ ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی نے شرکت کی۔