چار ملکی ڈویژن تھری ایشین رگبی چیمپئن شپ کل شروع
دوشنبے (سی پی پی)چار ملکی ڈویژن تھری ایشین رگبی چیمپئن شپ میں کل بدھ سے قازقستان میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں میزبان قازقستان، پاکستان،، کرغستان اور منگولیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض کاشف خواجہ انجام دیں گے۔