قومی کھیل کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں:چودھری حامد
ملتان(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب صدر چوہدری حامد نے ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ایک وقت دنیا میں ہاکی کے تمام تر اعزازات پاکستان کے پاس تھے لیکن آج وہ حالات نہیں رہے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کی بحالی کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کئے جارہے ہیں اس کھیل کے مردہ تن میں جان ڈالنے کیلئے ماضی کے لیجنڈ کھلاڑیوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اس موقع پر ڈی ایف اے ملتان اور ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران موجود تھے۔