اِن لینڈ ریونیو اور کسٹم گروپ کے 98 افسروں کی گریڈ 19 میں ترقی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز گروپ کے گریڈ 18 کے 98 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی۔ کسٹمز گروپ کے 22 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں سید فیصل سعید بخاری‘ نصیر نواز‘ شاہد جان‘ شاہد علی‘ سلمان افضل‘ ہنک بلوچ‘ محمد طیب بلوچ شامل ہیں۔ اِن لینڈ ریونیو سروس کے 50 افسروں کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔ گریڈ 16 کے تین افسروں عدنان ڈیوٹی‘ افسر امین‘ رئیس طلال کو کارکردگی الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی۔ سمال کیڈ کے 2 افسروں محمد حنیف اور سجاد حسین کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ گریڈ 18 کے 16 افسروں کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ذمہ داری دیدی گئی۔ ترقی کے بعد بعض افسروں نے نئے منصب کا چارج سنبھال لیا۔