کراچی والوں کے پاس پی ا یس پی سے بہتر کوئی آپشن نہیں‘ مصطفی کمال
کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ آنے والا دورپاکستان کی تعمیر و ترقی اور وطن سے محبت( صفحہ10بقیہ34) کرنے والوں کا ہے لسانیت‘ تعصب اور فرقہ پرستی کو جڑ سے اکھاڑ کر پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا پاک سرزمین پارٹی کا منشور ہے ہم اپنے ووٹ کی خاطر اپنے بھائیوں کو آپس میں نہیں لڑائیں گے اس کی خاطر مجھے کوئی بھی قربانی دینی پڑے میں دوں گا مگر اپنے ووٹ خاطر اپنے بھائیوں کو نہیں لڑاؤں گا‘ آنے والاوقت کراچی میں ہر زبان بولنے والے تمام‘ مسالک‘ اور فہقہ سے تعلق رکھنے والوں کا ایک ہی نعرہ آئی آئی پی ایس پی‘ تمام مظلوم کے بچوں کے حل پی ایس پی کے فلسفہ میں ہے‘ حقوق دلوانے کیلئے آسمان سے کوئی فرشتے نہیں اتریں گے اپ لوگوں کو خود اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہونے پڑے گا ان خٰیالات اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں نارتھ کراچی‘ رشید آباد‘ بلال کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزمائے ہوئے کو اب کتنا آزمایا جائے گا‘ الیکشن قریب ہیں اب سب ووٹ مانگنے عوام کے پاس آئیں گے لیکن ان لوگوں نے شہریوں کو کچھ نہیں دیا‘ کچرا سڑکوں پر پڑا ہے‘ پینے کو صاف پانی نہیں‘ نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں لیکن تیس تیس سال سے حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر تم کراچی کے رہنے والے ہو تو تمہارے پاس اپنے بہتر مستقبل کیلئے پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔