ذیشان گنڈا پور‘ حامد خان پہلوان کی شاگردی میں آ گئے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) اکھاڑہ زمن خان پہلوان پر رستم استاد و شاگرد کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر اﷲ رکھا گنڈا پور نے اپنے صاحبزادے ذیشان گنڈا پور پہلوان کو حامد خان پہلوان کی شاگردی میں دیا۔ اس موقع پر حامد خان نے کہا والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو اس شعبے میں بھی لائیں تاکہ یہ شعبہ بھی ترقی کرے۔ اس موقع پر چیئرمین ملک اعجاز رجوانہ‘ حافظ مبشر‘ شاہد خان پہلوان‘ ملک کامران گنڈا پور‘ ملک یٰسین‘ ملک یوسف گنڈا پور‘ سلیمان گنڈا پور‘ خلیفہ شاکر کھوکھر‘ ملک انور خان گنڈا پور‘ لینڈ آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک وسیم گنڈا پور بھی موجود تھے۔