تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کی حیثیت سے کام سے روکنے کی درخواست، الیکشن کمشن نے رائے حسن نواز سے جواب مانگ لیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمشن نے رائے حسن نواز کو تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پررائے حسن نواز سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود ہے لیکن اس کے باوجو د رائے حسن نواز اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔