مارک وا آسٹریلین سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دینگے
ملتان (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان مارک وا جلد کرکٹ آسٹریلیا کے سلیکٹر کا عہدہ خالی کر دیں گے جس کے ساتھ ہی کرکٹ آسٹریلیا کو مفادات کی کشمکش سے نجات مل جائے گی۔ مارک وا فوکس سپورٹس ٹی وی چینل پر اپنی ملازمت کو مکمل ٹائم دینا چاہتے ہیں مارک وا جون میں آسٹریلین ون ڈے ٹیم کے دوران سلیکٹر کا عہدہ برقرار رکھیں گے اس سیریز کو فوکس سپورٹس براہ راست دکھائے گا۔ مارک وا مئی 2014 سے آسٹریلین سلیکٹر ہیں۔