ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ‘ خداداد جمخانہ نے لاسال کلب کو 137 رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ڈی سی اے ملتان عبوری کمیٹی کے زیراہتمام انٹرکلب ڈسٹرکٹ گبز کرکٹ چمپئین شپ کے 5ویں میچ میں خداداد جم خانہ نے مقررہ اووز میں لا سال کلب کے خلاف9 وکٹوں پر 217 رنز بنائے۔ زاہد سلیم 41 ،قیوم شہزاد36،محمد شعیب 33 ، منصور چانڈیو، نعمان جاوید 29،29 رنز بنائے۔ لاسال کلب کے طلال محمود 4، نادر خان ، رضا جوئیہ 2،2 حمزہ اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ لاسال کلب صرف 80 رنز بنا سکی۔ طلال احمد 22،طلال محمود نے 18 رنز بنائے۔ خداداد جم خانہ کے زاہد سلیم‘ عظیم ظفر 3،3 جنید ا?صف 2 منصور چانڈیواور الماس حیدر نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔مین آف دی میچ زاہد سلیم قرار پائے۔ اس طرح خداداد جم خانہ نے لاسال کلب کو 137 رنز سے ہرا دیا۔ مہمان خصوصی سید محمد ذالفقار شاہ نقوی تھے۔