سائیکلنگ چیمپئن شپ:ابتدائی رائونڈ کولمبیا کے نام
نیویارک (آئی این پی)امریکا میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا افتتاحی رانڈ کولمبیا کے سائیکلسٹ فرنینڈو نے جیت لیا ہے۔ کیلی فورنیا کے سائیکلنگ ٹریک پرشرکا کی مہارتیں دیکھنے کے قابل تھیں۔افتتاحی سٹیج میں رائیڈرز کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ سائیکل سواروں نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے کی بھرپور محنت کی۔کولمبیا کے فرنینڈو نے حریف سائیکلسٹ کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔انہوں نے فنش لائن کم ترین وقت میں عبور کر کے پہلا رانڈ اپنے نام کر لیا۔