جھنگ: ٹرالر سے ٹکرانے پر کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مئی 15, 2018

جھنگ (نامہ نگار) ٹریفک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جھنگ میں ملہوآنہ موڑ کے قریب ملتان روڈ پر اڈا ڈولی شہید پر ایک تیز رفتار کار سامنے سے آتے ہوئے ٹرالر سے ٹکراگئی۔ کار اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد محسن، جابر، اسحاق اور سکندر جو کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ریسکیو1122 جھنگ نے موقع پر پہنچ کر مرنے والے افراد کی نعشوں کو کار سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں