5 خودکشیاں: کوٹ لکھپت میں خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی
لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 32سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ کوٹ لکھپت کی 32سالہ خالدہ کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی جو اپنے آبائی علاقے قصور لے گئے۔ دریں اثنا دیگر واقعات میں 20 سالہ لڑکی سمیت 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ ساہیوال گھریلو تنازعہ پر45سالہ محمد علی نے بھائیوں سے لڑ کر کیڑے مار زہریلی دوائی پی لی۔ اوکاڑہ میں 70سالہ اشرف نے بیٹوں اور بہوئوں سے جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں نگل لیں۔ گوجرہ میں 20 سالہ بیٹی (ش) نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھالیں جبکہ اوکاڑہ میں نامعلوم نوجوان نے نہر ایل بی ڈی سی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔