ایف بی آر پورٹ قاسم کلیکٹریٹ نے چھپایا گیا ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس وصول کر لیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے تحت پورٹ قاسم کلیکٹریٹ نے ایک ارب 20 کروڑ روپے چھپائے گئے ٹیکس وصول کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق میسرز ہوا ننگ نایان پورٹ اینڈ شپنگ کمپنی کو پورٹ قاسم پر کوئلہ کا ٹرمینل بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ کمپنی نے مالی سال 2016-17 ء میں 14 کھیپس منگوائیں۔ چیف کلیکٹر کسٹمز ساؤتھ کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ کمپنی نے منگوائے گئے مال کو بلا اطلاع استعمال کر لیا ہے جس پر تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ 14 کھیپس منگوائی گئی۔ ان میں سے 4 پر ٹیکس ادا کئے گئے جبکہ 10 کھیپس جن میں مشنری شامل تھی کسٹمز کے کاغذات اور ٹی کلیئرنس جمع کرائے بغیر استعمال میں لے آئے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کو اطلاع نہیں دی۔ اس سے قومی خزانہ کو ٹیکسوں کی مد میں نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس طرح ایک ارب روپے سے زائد کا ریونیو نقصان سامنے آیا جس پر وصولی کی کارروائی کی گئی اور ایک ارب 20 کروڑ روپے وصول کر لئے گئے ہیں۔