ہالی وڈ کے شب و روز
شاذیہ سعید
کانز فلم فیسٹول، ماہرہ خان جلوے بکھیرنے کو تیار
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹول کا آغاز ہو چکا ہے لیکن اس بار یہ فیسٹول اس لئے بھی دیکھنے کے قابل ہے کیونکہ اس میں شرکت کیلئے پاکستانی حسینہ ماہرہ خان بھی فرانس پہنچ گئیںہیں۔ جی ہاں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ کانز فلم فیسٹول میں کسی پاکستانی اداکارہ شرکت کرینگی۔ماہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویرجاری کیں، جس میںانہوں نے الیان کے تیار کرہ نیلے اور سفید رنگ لباس کے بعد ماہرہ نے روشن رنگوں پیلے ، سفید اور نیلے رنگ کے لباس زیب تن کر رہکھا ہے ، جس میں وہ پہلے سے زیادہ خوب صورت نظر آ رہی ہیں۔معروف برطانوی فیشن برانڈ سولز کے تیار کردہ اسپرنگ سمر کلاکشن 2018ء کے ساتھ کرسٹین لوبوٹن کے جوتے نہایت جاذب نظر لگ رہے ہیں۔فرانس میں میڈیٹیرین دریا کے کنارے آباد کانز کے شہر میں دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں دنیا بھر کے ستارے کہکشاؤں کی طرح جگما رہے ہیں، میلے میں جہاں بھارتی اداکارائیں توجہ کا مرکز ہیں، وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی پہلی بار 71 ویں کانز میلے میں شرکت کر رہی ہیں۔ماہرہ خان معروف بین الاقوامی بیوٹی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈایمبیسڈر کے طور پر شرکت کررہی ہیں، جس کے بعد ماہرہ خان کو کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔فرانس آمد پر معروف برینڈ کی جانب سے ماہرہ کیلئے گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارائیں کنگنا رناوت، دپیکاپڈوکون، سونم کپور، اپنی بیٹی کے ہمراہ ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کررہی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیولز میں کیا جاتا ہے اس لئے اس میں شرکت کرنا یقیناً کسی بھی اداکار کے لئے بہت بڑا لمحہ ہوگا۔
ٹیلر اور کیٹی کی لڑائی کا دی اینڈ
امریکی گلوکاراؤں ٹیلر سؤفٹ اور کیٹی پیری میں چار سال کی لڑائی کے بعد صلح ہو گئی، سؤفٹ نے کیٹی کی جانب سے بھیجا پیغام اور تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اٹھائیس سالہ سؤفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا پیغام پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے پیری کی جانب سے بھیجے گئے خط کی تصویر پر دل کے ایموجی کے ساتھ تھینک یو کیٹی لکھا ہے۔ پیری نے گزشتہ برس صلح میں پہل کی تھی۔ انہوں نے اپنے رویئے پر معذرت کی اور ٹیلر کو زبردست گلوکارہ قرار دیا لیکن ٹیلر کی جانب سے خاموشی رہی۔صف اوّل کی گلوکاراؤں کی لڑائی بیک اپ ڈانسروں کے مسئلے پر شروع ہوئی جو انکی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر اثر انداز ہوتی رہی۔ البتہ ان راوی چین لکھتا ہے۔
بریڈ پٹ، انجیلینا سے جدائی برداشت نہ کر سکے
ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے کہا ہے کہ اینجلینا جولی سے طلاق کے بعد وہ جذباتی طور پر اتنی بری طرح ٹوٹ گئے تھے کہ انہیں تھراپی کا سہارا لینا پڑا۔۔بی بی سی اردو کے مطابق بریڈ پٹ نے اعتراف کیا کہ وہ علیحدگی کے بعد بہت زیادہ شراب پینے لگے تھے لیکن اب انہوں نے شراب چھوڑ دی ہے۔حال ہی میںسٹائل میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پہلی بار اینجلینا جولی سے اپنی علیحدگی کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے کہا میں نے تھراپی کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ جولی سے الگ ہونے کے بعد میں باقی لوگوں سے بالکل کٹ گیا تھا لیکن اب جذبات پر بہتر طریقے سے قابو کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ اینجلینا جولی نے ستمبر 2016ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ بریڈ پٹ سے طلاق لے رہی ہیں۔ دونوں 2004ء سے ساتھ رہ رہے تھے اور 2014ء میں انہوں نے شادی کر لی تھی۔علیحدگی کے بعد بچوں کی کفالت پر دونوں کے درمیان سخت قانونی لڑائی بھی جاری رہی اور اس دوران بریڈ پٹ پر بچوں سے برے برتاؤ کے الزامات بھی لگے۔بریڈ پٹ نے بتایا کہ اینجلینا سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے مصروف رہنے کیلئے آرٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور مٹی، پلاسٹر، ربڑ اور لکڑی کی پینٹنگ بنانے لگے۔بریڈ پٹ کے مطابق فلمیں اب ان کیلئے زیادہ اہم نہیں رہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ باپ بننے کے بعد انہوں نے فلموں پر توجہ دینا ویسے ہی کم کر دیا تھا۔
میگھن مارکل کا مجسمہ مادام تساؤ کا حصہ
ہالی ووڈ حسینہ میگھن مارکل شاہی خاندان کا فرد بننے سے پہلے ہی لندن میں تاریخی میوزیم مادام تساؤ کا حصہ بن گئیں۔شاہی جوڑے کا مومی مجسمہ لندن میں مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا۔ میگھن کی ہیرے کی انگوٹھی، ہیری کا نیلا لباس منگنی کی یاد دلاتا نظر آتا ہے۔ شاہی جوڑے نے یہ تیاری منگنی پر کی تھی۔ہالی ووڈ حسینہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے مومی مجسمہ کی رونمائی ہوئی تو کسی نے چھو کر دیکھا تو کسی نے سیلفی بنائی۔انتظامیہ کا کہنا ہے مجسمہ عوام کے لئے شادی سے ایک دن قبل کھول دیا جائے گا۔ ہیری اورمیگھن نامی افراد کا داخلہ مفت ہوگا۔