سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں‘ رضا ربانی
کراچی (نیوز رپورٹر) موجودہ بین الا قوامی صورتحال میں فلسطین کی آزادی ممکن نہیں‘ امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کیلئے موثر آواز نہیں اٹھائی اور نہ اسرائیل کے حوالے سے مسلم ممالک نے موثر آواز اُٹھائی ان خیالات کا اظہار سینیٹر میاں رضا ربانی نے فلسطین فاو¿نڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس” فلسطین کے ساتھ ساتھ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سعودی کراو¿ن پرنس نے یہ بات واضح کی فلسطینی یا تو ٹرمپ کا فارمولہ فالو کریں یا خاموش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلف ممالک بھی اپنے روابط اسرائیل کے ساتھ بڑھا رہے ہیں‘ دنیا کی سیاست میں ایک نیا الائنس نظر آرہا ہے جس میں واشنگٹن، نئی دہلی، تل ابیب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا۔فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ جب بھی اقوام متحدہ میں پیش ہوا تو عالمی استعمار کی جانب سے ویٹو کر دیا جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں‘ پاکستان اور فلسطین میں سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔کشمیر و فلسطین میں عصمت دری اور مسنگ پرسن کے مظالم مشترک ہیں ‘امریکہ نے اسرائیلی نام نہاد انفارمیشن پر ایران سے ایٹمی معاہدہ ترک دیاامریکہ کا یکطرفہ معاہدے سے نکلنا اسرائیلی انفارمیشن کی بنیاد پر ہیں‘ امریکہ کا ایران سے معاہدہ ختم ہونے پر سعودیہ و اسرائیل نے جشن منایا‘ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نوازحکومت کی مجرمانہ خاموشی پاکستانی عوام کی تذلیل ہے لبنان میں حالیہ الیکشن میں حزب اللہ کی کامیابی خوش آئند ہے‘ شام میں اسرائیلی بمباری سے مظلوموں کا خون بہایا جا رہا ہے‘ پاکستان کا جمہوری عمل ہی اس کی بقا کا ضامن ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قائد اعظم محمد علی جناح سے لیکر آج تک مظلوموں کے حقوق کیلئے اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ہم نے اپنی سرزمین سے کبھی دہشتگردوں یا ملک دشمن قوتوں کا ساتھ نہیں دیا‘ پاکستان کو ہمیشہ را کی دہشتگردی کا سامنا رہا‘بلوچستان کے خراب حالات کے پیچھے بھارتی دہشتگردی ہے۔ اسلام ممالک او آئی سی عرب حکمرانوں کے ذاتی مفادات مسئلہ فلسطین کے حل میں اصل رکاوٹ ہیں‘مسلم امہ فلسطین کی آزادی کیلئے مشترکہ اور مسلسل جدوجہد کریں۔کانفرنس سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرڈاکٹر نگہت مرزا کا کہنا تھا کہ شام،عراق،برما،فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی مجرمانہ ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ مملکت خدادا پاکستان میں دہشتگردی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے اپنا فعل کردار ادا کریں۔کانفرنس سے خطاب میںسابق سینٹر علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ فلسطین جلد آزاد ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کا کہناتھا کہ تمام امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ یکجا ہو کر فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں۔ اے این پی کے رہنما یونس بونیری کا کہنا تھا کہ فسلطین کے مسئلہ پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ عرب دنیا نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا۔ جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری عثمان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کا غاصب اسرائیلی حکمرانوں سے ہاتھ ملانا قابل مذمت ہے۔ حیدر امام رضوی، ڈاکٹر عالیہ امام، مطلوب اعوان، علامہ باقر زیدی، محمد حسین محنتی، ڈاکٹر طلت، محفوظ یار خان ،ایم پی سے قمر عباس، شبر رضا، مسلم پرویز، راﺅ ناصر علی، محمد عباس، قاضی زاہد حسین، ارم بٹ،طارق حسن،کرامت علی، فرزانہ برنی، عبدالمجید سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماﺅں نے مشترکہ قرارداد منظور کی کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعة الوداع عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ امریکی صدر کا امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے سنجیدہ کردار ادا کرے۔
رضا ربانی