فاضلیہ کالونی کی ادھڑی گلیوں کی فریاد
مکرمی! فاضلیہ کالونی فیروز پور روڈ میں تقریباً 3 گلیاں تعمیر کے نام پر 6 ماہ پہلے توڑی گئی ہیں۔ جس سے ان کے گٹر وغیرہ ٹوٹ گئے ہیں۔ جس سے سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ کام کرنے والے آتے ہیں تھوڑا سا کام بلکہ نہ ہونے کے برابر کام کر کے پھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ اہل محلہ کے نمازی، بوڑھے، مرد، عورتیں گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔ انتہائی پریشان ہیں اور خوشی غمی کیلئے باہر آنا جانا بالکل ختم ہو چکا ہے۔ لوگ کھودی گلیوں میں گر جاتے ہیں۔ مہربانی فرما کر متعلقہ محکمہ کو انتہائی سختی سے یہ ادھورا کام مکمل کرنے کا حکم دیں۔ ہم پر رحم کریں کام جلد ختم کرنے کا حکم صادر فرمائیں آپ کو دعائیں دیں گے۔ گلی چھوٹی ہونے سے معمولی بارش میں بھی پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔(متعدد اہل علاقہ فاضلیہ کالونی نزد شاہ جمال کالونی لاہور)