واٹر بورڈ میں ریفرنڈم کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفرنڈم کی تیاریاں شروع ہو گئیں جس کیلئے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی یونینز بھی میدان میں آ گئیں اس سلسلے میں انہوں نے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ اس دوران پیپلز ورکرز یونین کا جلسہ منگل کو ہو گا۔ واٹر بورڈ میں اس وقت متحدہ ورکرز یونین سودے کار ایجنٹ ہے۔