رمضان کی آمد کے ساتھ ہی حکومت منافع خوری کا نوٹس لے،مفتی عابد مبارک
کراچی(نیوز رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ کراچی کے رہنمائوں مفتی عابد مبارک،علامہ رضی حسینی نقشبندی،علامہ بلال غازیانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے صرف پھل،سبزیوں،گوشت ،بالخصوص مرغی کے گوشت ،دودھ ، دہی ، کھجور سمیت سحری اور افطاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی روک تھام کیلئے اپنا آئنی کردار ادا کرے اور اس کے ساتھ ہی وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے آٹا،چینی ،دالوں،گھی ، تیل ودیگر اشیاء پر دی جانے والی حکومتی سبسڈی کے عمل کو شفاف رکھا جائے اور سبسڈی کے ذریعے فراہم کی جانے والی اشیاء کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اسلامی ،آئنی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اس کے ساتھ ہی تحریک لبیک کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں پاکستان کے مسلمان تاجروں کو یاد دلایا کہ اللہ کے پیارے رسولﷺ نے ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کو ناپسندیدہ عمل قرار دیتے ہوئے اس عمل سے بچنے کی ہدایت دی ہے اس کے ساتھ ہی تحریک کے رہنمائوں نے اوراس موقعے پر اظہار افسوس بھی کیا کہ سرکاری پرائس کنٹرول کمیٹیاں محض میڈیا میں خبریں بنوانے کی حد تک اپنا کردار ادا کرنے کی آڑ میں منافع خوروں سے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیتی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی جیل اور جرمانے کی شرح کارروائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ان رہنمائوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر کے ماہ مقدس میں کم از کم صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرانفروشوں کا دو سے تین روز تک کا مکمل بائیکاٹ کردیں تو منافع خور اور رشوت خورعناصر اپنی موت آپ مرجائیں گے۔