سبطین نقوی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سفیران محبت کے چیئرمین فیض محمد سحر نے باعنوان میرا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے کے موقع پر تنظیموں کے آرگنائزر و سربراہ سید سبطین نقوی کی 38 سالہ سماجی و ثقافتی خدمات پر پاکستانی ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی کے فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے تنظیموں کے سربراہان سید محمد شاکر ، عبدالسلام، شیخ لیاقت علی، روح شاد علی، سہیل انصاری، عابد بشیر، صادق قاسم، ایم ظہیر الدین، اشتیاق مظلوم، علی اختر، لیاقت راہی، سلیم دانش، اکبر نارو، امیر الحسن ، مشتاق شیری، کھتری محمد راہی، اسلم راجپوت اور یونس رئیسانی نے شرکت کی فیض محمد سحر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایسی شخصیت کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کررہے ہیں جس نے 28 سالوں میں تن تنہا اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبا ت کا انعقاد کیا۔ تقریب پذیرائی کے آخر میں سفیران محبت کی جانب سے سبطین نقوی کو اجرک وگلدستہ پیش کئے گئے آخر میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔