احترام رمضان سے متعلق عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے‘ مولانا سلفی
کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے رمضان المبارک کے تقدس کے حوالے سے پیمرا کی ٹی وی چینلز کو دی گئی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پوری قوم کے اسلامی جذبات کی ترجمانی ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا مالکان ریٹنگ بڑھانے کیلئے تمام اسلامی و اخلاقی حدود کو پامال کرتے ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر نیلام گھر‘ کھیل کود‘ مخلوط محافل کے علاوہ مسلکی اختلافات کے موضوعات کو زیربحث لاتے ہیں اس طرح میڈیا فرقہ واریت کو ہوا دینے کا ذریعہ بن رہا ہے اس کے ساتھ ہی بے ہودہ اشتہارات‘ ڈارموں و موسقی کے پروگرام رمضان کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ افطار سے قبل قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر اور حدیث مبارکہ میں روزے کی فضیلت‘ تقدس و دعائوں کا اہتمام کیا جائے‘ وہ احترام رمضان المبارک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس حشمت اللہ صدیقی‘ فیصل سلفی‘ عمران احمد سلفی‘ قاضی عبدالسمیع عبدالسلام سلفی و دیگر موجود تھے۔ مولانا سلفی نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگکاخاتمہ کیا جائے۔