نواز شریف پر غداری کا الزام بے بنیاد ہے، علی اکبر گجر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اور واحد مسلم ایٹمی ریاست بنانے والا لیڈر وطن سے غداری کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ دنیا کی طاقتور ترین اسلامی ریاست کا تین بار منتخب ہونے والا لیڈر ملکی معاملات میں کوتاہی کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کی سرزمین سے محبت مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان کی رگوں میں لہو کی طرح ہر لمحے گردش کرتی ہے ملک سے محبت اور زمین کی حفاظت قائد نواز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ہر چھوٹے بڑے کارکن و رہنما کے ایمان کا حصہ ہے۔علی اکبر گجر نے کہا کہ میرا قائد پاکستان کا محافظ ہے وہ کبھی پاک سرزمین کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا۔میاں محمد نواز شریف پر غداری کے الزام لگانے والے سچ کا سامنا کرنے کی ہمت کریں۔