پاکستا نی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چیمپئن شپ کیلئے الماتے پہنچ گیا
لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی کا 30 رکنی دستہ ایشین ڈویژن تھری چیمپئن شپ کیلئے قازقستان کے شہر الماتے پہنچ گیا۔ ٹیم میں 26 کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔پاکستان رگبی ٹیم نے الماتے میں ڈویژن تھری کی چار ملکی ایشین رگبی چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے جس میں پاکستان، قازقستان، منگولیا اور کرغستان شامل ہیں۔پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ اور رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ نے پاکستانی ٹیم کو ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔