کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہو گا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بدھ کو گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی ایم این اے شاہ جہان بلوچ، ٹورنامنٹ چیئرمین نور محمد بابل، آرگنائزنگ سیکریٹری حسین ہاشم اور میڈیا کمیٹی میں محمد سلیم سمائ، عبدالرزاق اور ولید احمد شامل ہیں۔ افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے دو نامور کلبوں موسی لاشاری اور پھول پتی اسٹار کے مابین کھیلا جائے گا۔