کے الیکٹرک نے سی اے اے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کے الیکٹرک نے سی اے اے کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سی اے اے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف تھری کے دوسر فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی کے الیکٹر ک کے عثمان خان اور دانش عزیز کی شاندار بیٹنگ نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور سی اے اے کے یاسر مشتاق کی نصف سنچری رائیگاں تفصیلات کے مطابق سی اے اے گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے فائنل میں میزبان سی اے اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے یاسر مشتاق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64رنز پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے ارسلان فرزند 37رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے عثمان خان نے آف اسپن بائولنگ کرتے ہوئے 27رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں مطلوبہ اسکور کے الیکٹرک تین وکٹوں کے نقصان پر 18.4اوورز میں پورا کر لیا عثمان خان نے شاندار آل رائونڈ کھیل پیش کرتے ہو ئے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 67رنز بائیں ہاتھ کے آل راونڈر دانش عزیز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 32رنز جہانزیب نے 32رنز چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے عثمان نے دو وکٹیں حاصل کیں عثمان خان کو شاندار آل رائونڈ کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا کے الیکٹرک کے کوچ ظفر احمد نے عثمان خان کو اپنی جانب سے پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا ۔