ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ جلاو¿ گھیراو¿ کی اجازت نہیں دینگے : ناصر شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کے دن نہیں ہیں ہم مذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے مذاکرات نہیں کئے مذاکرات کی ٹیم آئی تو ہم خیر مقدم کرتے ۔ جلاﺅ گھیراﺅ کی اجازت ہم نہیں دے سکتے۔ اس انداز سے وزیراعلیٰ ہاﺅس آنا قطعی غلط تھا جس کی اجازت ہم نہیں دے سکتے۔ ملین مارچ کی بات کررہے تھے تین ہزار سے زیادہ لوگ ان کے ساتھ نہیں تھے۔ سندھ حکومت نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے ملین مارچ اور وزیراعلیٰ ہاو¿س کی جانب مارچ کو روکنے کے لیے ریڈ زون میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی۔دفعہ 144 کے تحت ایک مقام پر 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے، ریلیاں نکالنے اور جلسے وغیرہ کرنے پر پابندی ہوتی ہے جبکہ یہ اقدام پی ایس پی کے ملین مارچ کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے اٹھایا گیا۔دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ ہاو¿س کی جانب جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا۔
دفعہ144 نافذ