الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی شکایت پر قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر متنازعہ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ اور چوہدری نثار کے حلقہ پی پی سکس میں بھی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں.
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان راولپنڈی کے حلقہ پی پی چھہ سے کامیاب قرار دیئے گئے تھے جبکہ ن لیگ کے شیخ آفتاب کے حلقہ ستاون میں بھی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے چوہدری نثار کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار واثق قیوم نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے ستاون اٹک سے کامیاب ہونیوالے امیدوار شیخ آفتاب کے خلاف مخالف امیدوار نے درخواست دی تھی کہ انھوں نے دھاندلی کروائی ہے دونوں حلقوں سے الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے آزاد امیدوار سردار ملک جان کے حلقہ این اے بائیس بٹگرام میں بھی خواتین کوووٹ سے محروم کرنے کے حوالے سے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ مانگی گئی ہے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو انہتر خضدار این اے اکتالیس اور این اے چونسٹھ کے علاوہ پی کے بہتر میں متنازعہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے دو سو انہتر کے دو،، این اے چونسٹھ کے اکیس جبکہ پی کے اکہتر اور بہتر کے چار چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی.