اسلام آباد (خبرنگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے اعظم ورسک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی حافظ حمداللہ نے کہا کہ اعظم ورسک مسجد میں بم دھماکہ ایک سفاکانہ اور درندہ صفت عمل ہے دھماکے کا نشانہ بننے والے ضلع لوئر وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں مساجد میں دھماکے کرنا نہ صرف سفاکیت ہے بلکہ یہ درندگی کی انتہا ہے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریاستی رٹ نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے
اعظم ورسک مسجد میںدھماکہ سفاکانہ اور درندہ صفت عمل ،حافظ حمد اللہ
Mar 15, 2025