شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ایک سال کے دوران جتنے ترقیاتی کام کروائے اور عوامی ریلیف کے پروگرام کو عملی جامہ پہنایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے۔ حکومت مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات قوم کو بھرپور ریلیف کی صورت میں میسر آرہے ہیں۔ (ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آرہی ہے، مخالفین ہمارا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
لیگی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا نہیں گراؤنڈ پر واضح ہے: عارف سندھیلہ
Mar 15, 2025