لاہور(نامہ نگار)شہر میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے تینوں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔مغلپورہ کے علاقے غازی آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل رکشہ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ شفیق جاں بحق ہو گیا ہے۔شاہدرہ کے علاقے میں سگیاں بائی پاس کے قریب اینٹوں سے بھری ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو الٹ گئی۔ ڈرائیور سڑک پر گر گیا جبکہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ڈرائیور کو کچل ڈالا۔جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا 30 سالہ نوجوان ڈرائیور عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔متوفی چھیمے والا کھو شاہدرہ کا رہائشی تھا۔داتا دربار کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارشخص کو کچل کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے شواہد کرکے تینوں نعشیںپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔
ٹریفک حادثات ‘ نوجوان سمیت 3فراد جاں بحق ‘نعشیں مردہ خانے منتقل
Mar 15, 2025