چونیاں : ایس ڈی او لیسکو  محمد عاشق کی کھلی کچہری

Mar 15, 2025

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) ایس ڈی او لیسکو ویسٹ الہ آباد محمد عاشق نے نواحی گاؤں بھاگیوال ٹبہ گیلانی ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں صارفین نے شرکت کی ایس ڈی او نے اس موقع پر ڈیڈ ڈیفالٹرز کی رقوم کی اقساط بنا کر دیں بعض لوگوں نے موقع پر بل کی رقم جمع بھی کرا دیں جس پر ایس ڈی او نے ان کے میٹر لگانے کا حکم دے دیا گاؤں کے لوگوں سے بجلی چوری نہ کرنے کا حلف بھی لیا اور معززین دیہہ کی یقین دھانی پر لیسکو کی جانب اتاری گئی ایل ٹی لائن دوبارہ لگانے کا حکم بھی دے دیا مقامی رہائشیوں نے اس موقع پر ایس ڈی او محمد عاشق اور سید ابرار حسین گیلانی کی کاوشوں سراہا۔

مزیدخبریں