لاہور(سپورٹس رپورٹر)معروف گالفر ٹائیگر ووڈز اور امریکی بزنس مین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ کی دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ویسے تو ٹائیگر ووڈز اور ونیسا کے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اس جانب بڑھ رہے ہیں۔دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں اور دونوں اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں جبکہ دونوں ہی والدین ہیں۔ دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہو جائیں گے۔
ٹائیگر ووڈز کے امریکی صدر ٹرمپ کی سابقہ بہو کیساتھ دوستی کے چرچے
Mar 15, 2025