راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راولپنڈی میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی رہائشگاہ پرپہنچے اور ان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد بشارت راجہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیاوزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، تیمور بھٹی اور دیگر اعلی شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی وزیر قانون بشارت راجہ کی رہائشگاہ آمد، ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت
Mar 15, 2022