محکمہ آبپاشی پنجاب اور یونیورسٹی آ ف مینجمنٹ سائنسز میں معاہدہ
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے محکمہ آبپاشی پنجاب اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین اریگیشن انجینئرز کی جدید خطوط پر تربیتی کورسز کروانے کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یادداشت پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے صوبائی وزیر آباشی محسن خان لغاری جبکہ لمس یونیورسٹی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زین العابدین خواجہ نے دستخط کئے۔ صوبائی سیکرٹری آبپاشی سیف انجم، ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی فضل الرحمن اور پی ڈی پی آئی یورضا الرحمن عباسی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ معاہدے کی رو سے لمس یونیورسٹی کا راورتگ سنٹر آئندہ چھ ماہ کے دوران اریگیشن انجینئرز کو قلیل مدت کے جدید خطوط پر استوار تربیتی کورسز کروائے گا۔ صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہ ایسے کورسز کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ افسران کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ایسے کورسز کا انعقاد ناگزیر ہے۔