کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئےاحتیاط کی اشد ضرورت ہے : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا
پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کہ کورونا سےگبھرانے کی بات نہیں۔ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے گبھرانے کی بات نہیں ۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے احتیاط کی ضرورت ہے ۔کورونا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے صحت کے تمام شعبے توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں ۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کورونا کے باعث ایمرجنسی نافذ اسکول یونیورسٹیز 15 رو زکے لئے بند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 1200 آئسولیشن وارڈ قائم کر دئیے گئے ہیں ، پولیس اسپتال کورونا کے مریضوں کےلیے مختص کردیا گیا ہے ۔ابھی تک 36 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 27 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ، 9 کے رزلٹ آنا باقی ہیں ۔ صوبے کے تمام اضلاع کو طبی سامان فراہم کردیا گیا ہے ۔ ائرپورٹ پر مکمل اسکریننگ کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی عوام نے دہشتگردی اورسیلاب سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، وائرس کی روک تھام کےلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔
اجمل وزیرکا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کابینہ کے تمام فیصلوں پر من و عن عملدرآمد جاری ہے۔ عوام کی حفاظت خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مشیر اطلاعات اجمل وزیرنے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلی محمود خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم ہے۔ وزیراعلی محمود خان کرونا وائرس کی تدارک سے متعلق اقدامات کا خود جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے آنے والے ذائرین کوچیک کیا جائے گا ۔افواج پاکستان کے جوان بارڈرز پر اسکریننگ کر رہے ہیں ۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے کورونا سے متعلق 1700 پر ہیلپ لائن شروع کی ہے ۔تمام محکمے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ کے پی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔