اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے اور اس کے شراکت داروں نے جنوبی سوڈان کے 20 لاکھ پناہ گزینوں اور ان کی میزبانی کرنے والے پانچ بڑے ملکوں ایتھوپیا، کینیا، یوگینڈا، سوڈان اور جمہوریہ کانگو کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔سات سال سے جاری لڑائیوں کے بعد جنوبی سوڈان نے ایک عبوری قومی حکومت قائم کی ہے اور بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اب وہ امن کے راستے پر چل پڑا ہے۔ پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جنوبی سوڈان کے جو پناہ گزین اپنی مرضی سے وطن واپس آ گئے تھے وہ غیر یقینی صورت حال میں گھر گئے ہیں، جب کہ ابھی تک واپس نہ آنے والے ملک کے حالات دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ امداد بے گھر افراد کو چھت، خوراک، پینے کا صاف پانی اور علاج معالجے کے لیے درکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پناہ گزینوں کا عالمی ادارہ 65 ہزار بے سہارا اور بے یارومددگار بچوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے، یہ بچے سکول بھی نہیں جا رہے جس کے لئے فنڈز درکار ہیں۔انسانی ہمدردی کے لئے کام کرنے والے اداروں کو توقع ہے کہ نئی عبوری قومی حکومت دیرپا امن لانے کے لیے سنجیدگی سے کام کرے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024