سٹی ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث301ملزمان گرفتار کر لیئے
لاہور (نمائند ہ خصوصی ) سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث301ملزمان گرفتار کر لیئے۔اقدامِ قتل، امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب21اشتہاری مجرمان کو گرفتارجبکہ21 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔