خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے اشاعت اسلام کیلئے اہم کردار اداکیا:صوفی مسعود صدیقی
لاہور ( پ ر )تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعوداحمد صدیقی نے برصغیر پاک و ہند کی عظیم اور معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے برصغیر پاک و ہند میں اشاعت اسلام اور دین حق کی سربلندی میں اہم کردار ادا کیا۔۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔