پیارے پاکستانیو!آپ پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپ اور ٹی شرٹ پہننے کی خواہش رکھتے ہیں:میجر جنرل آصف غفور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستانی قوم کی اپنی مسلح افواج کیلئے محبت اور حمایت کو سراہا ہے۔اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پیارے پاکستانیو!آپ پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپ اور ٹی شرٹ پہننے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے بالاتر ہے ہمیں یقین ہے کہ آپ کا اور ہمارا تعلق ان چیزوں سے بلند ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لوگوں سے کہا کہ وہ روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اٹھائیں۔