ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: رانا ثناء اللہ

15 مارچ 2018 (21:09)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں اور چار شہریوں نے جام شہادت نوش کیا، ایسی کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے .صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ پنڈی کا شیطان بڑا طلملایا ہوا ہے، چوٹ صحیح جگہ لگی ہے، انہوں نے عام بات کی تھی کہ عمران خان نے جو کلچر متعارف کرایا ہے وہ ہر طرف جائے گا.رانااثنااللہ کا مذید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورا عمل کیا جارہا ہے، دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں