سپریم کورٹ توہین عدالت کیس : عدالت میرے مقدمے میں عمران خان اور طاہر القادری مقدمے کی طرز پر تحمل اور جوڈیشل درگزر کا مظاہرہ کرے:طلال چوہدری

15 مارچ 2018 (20:21)

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست کے ساتھ طاہر القادری ، عمران خان کے مقدموں کے فیصلے لگائے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور سعد رفیق کے توہین عدالت مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے تک ان کے کیس کی سماعت روکی جائے۔ طلال چوہدری کی جانب سے عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے مقدمے میں عمران خان اور طاہر القادری مقدمے کی طرز پر تحمل اور جوڈیشل درگزر کا مظاہرہ کرے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نوازشریف اور خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرچکی ہے